حیدرآباد۔25۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج
اسپیکر اسمبلی کو تلنگانہ مسودہ بل کو اسمبلی اجلاس کے قانون ۔77کے مطابق
مسودہ بل میں مختلف خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے واپس روانہ کرنے کا حکم
جاری کرتے ہوئے نوٹس روانہ کیا۔ چنانچہ وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کی
جانب سے ریاستی وزیر برائے امور مقننہ شیلجا
ناتھ نے اس نوٹس کو اسپیکر
اسمبلی کے حوالہ کیا۔ وزیر اعلی نے اپنے نوٹس میں صدر جمہوریہ سے اس بل کو
پارلیمنٹ روانہ نہ کرنے کی اپیل کی۔قانون ساز کونسل میں بھی اسی قسم کے
نوٹس کو ریاستی وزیر رام چندرا راؤ نے اسپیکر قانون ساز چکرا پانی کو نوٹس
حوالہ کیا۔تاہم سرکاری چیف وہپ گنڈرا وینکٹ رمنا ریڈی نے وزیر اعلی کے اس
اقدام کو غیر درست قرار دیا۔